۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شبیر میثمی ہنگو دورہ

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ہنگو میں مختلف  مدارس، اسکولز اور ہسپتال کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ہنگو میں مختلف مدارس ، سکولز اور ہسپتال کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران مرکزی سیکرٹری جنرل اور ان کے ہمراہ وفد مدرسہ امام خمینی رہ، اقراء سکول، الزہرا(س) ہسپتال اور مرکزی جامع مسجد گئے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل اور ان کے ہمراہ موجود وفد کو ادارے کے ذمہ داران کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور مختلف پروجیکٹس سے آگاہ کیا گیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن میثمی نے اسکولز، مدارس اور مساجد کی بہترین کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں سراہا۔

قابل ذکر ہے کہ علامہ شبیرحسن میثمی کے ہمراہ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ خورشید انور جوادی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، اور صوبائی آرگنائزر علامہ سید زاہد حسنین بخاری بھی موجود تھے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا ہنگو میں مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا ہنگو میں مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا ہنگو میں مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .